کسی خوشی کا مرے دل کو اعتبار نہ دے
کسی خوشی کا مرے دل کو اعتبار نہ دے
جو اعتبار اگر دے تو بے شمار نہ دے
رسن ہو روح کو اور پاؤں کی بنے زنجیر
کسی نگاہ کو اب مجھ پہ اختیار نہ دے
اماں میں آ کے بھی جس کی میں بے امان رہوں
کسی بھی ایسی نظر کا مجھے حصار نہ دے
میں تیرے فن کی گو تخلیق بے بہا ہی سہی
دے افتخار مجھے زعم افتخار نہ دے
بھلا بہت ہے محبت میں درد مایوسی
خدا کسی کو کبھی زخم انتظار نہ دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.