کسی کی آنکھ کسی کی زبان سے پہلے
کسی کی آنکھ کسی کی زبان سے پہلے
وہ مجھ کو یاد کرے گا بیان سے پہلے
ہر آئینے کو ملے گا وہ ترجمان بدن
جو زخم زخم دکھا دے نشان سے پہلے
حسد کی آگ لگی ہے مرے قبیلے میں
یہ لوگ جلنے لگیں گے مکان سے پہلے
میں آسمان پہ اپنے قدم بنا دوں گا
کسی نے سوچ لیا تھا اڑان سے پہلے
قدم قدم کی مسافت نے عمر مانگی تھی
میں اپنی جان لٹاتا تھا جان سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.