کسی کی انجمن ناز میں ہوا رسوا
کسی کی انجمن ناز میں ہوا رسوا
میں اک رند طرب گاہ آرزو ٹھہرا
وہ مسکرا دیا ساغر چھلک اٹھا دل کا
نشہ چڑھا تو کچھ ایسا کہ پھر اتر نہ سکا
کبھی تلاطم دریا کبھی ہے حسرت دل
ہمارے حسن طلب کو دعا سے نسبت کیا
خزاں کے سر کوئی الزام کس لئے آئے
گلے پہ بن گیا خنجر بہار کا سودا
چراغ راہ گزر شان بے نیازی سے
تمام رات ہواؤں کی زد میں روشن تھا
کہاں کے دار و رسن کشتۂ وفا کے لئے
اسے تو کوچۂ جاناں کی لگ چکی ہے ہوا
جبین شوق تو رکھ دی ہے آستاں پہ ترے
ہوائے دل نہ اڑا لے چلے سوئے صحرا
وہ جس کے حسن کا شہرہ تمام شہر میں ہے
سنا ہے انجمؔ وحشی پہ مہربان ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.