کسی کی دل میں جب چاہت نہیں تھی
کسی کی دل میں جب چاہت نہیں تھی
ستم سہنا مری عادت نہیں تھی
مجھے اے کاش ان کا پیار ملتا
مگر ایسی مری قسمت نہیں تھی
بڑھے کچھ فاصلے ایسے کہ جیسے
ہمارے درمیاں قربت نہیں تھی
محبت راس بھی آتی تو کیسے
انہیں مجھ سے کوئی رغبت نہیں تھی
فلک تھا اس گھڑی قربان مجھ پر
مجھے شہرت کی جب چاہت نہیں تھی
جہاں تھے مال و دولت کے پجاری
وہاں دیکھا گیا غیرت نہیں تھی
گیا دنیا سے یہ کہہ کر سکندر
یہاں اپنی کوئی دولت نہیں تھی
ہمیں جاویدؔ کیوں غربت کا ہو غم
امیری میں بھی کچھ راحت نہیں تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.