کسی کی سمت جب پتھر اچھالیں
تو پہلے اپنے سر کو بھی بچا لیں
بہت آساں ہے اوروں کو پرکھنا
کبھی خود کو بھی تھوڑا آزما لیں
محبت سے مسائل حل ہوئے ہیں
دلوں سے آپ نفرت کو نکالیں
کسی کے ہونٹ پر رکھ دیں تبسم
کسی کے پاؤں کا کانٹا نکالیں
ہر اک رشتہ یہاں پر قیمتی ہے
خفا ہیں جو انہیں چل کر منا لیں
کوئی اپنا ملے گر راہ میں تو
نہ اس کو دیکھ کر دامن بچا لیں
بھلا بیٹھے ہیں اک عرصے سے جن کو
کسی دن چائے پر ان کو بلا لیں
سمجھنا ایک دوجے کو کٹھن پر
جہاں تک نبھ سکیں رشتہ نبھا لیں
نہ پچھتانا پڑے اپنے کیے پر
سمجھ کر سوچ کر ہر فیصلہ لیں
دعا لے کر کسی مجبور دل کی
چلو ہم بھی کرنؔ نیکی کما لیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.