کسی کی یاد میں سب کچھ بھلانا پڑتا ہے
کسی کی یاد میں سب کچھ بھلانا پڑتا ہے
یہ کیسا عشق ہوا جاں سے جانا پڑتا ہے
وہ اور ہیں جو محبت میں کھوئے رہتے ہیں
ہمیں تو لوٹ کے خود تک بھی آنا پڑتا ہے
تم ان کی مشکلیں آسان کیوں سمجھتے ہو
وہ جن کو روتے ہوئے مسکرانا پڑتا ہے
تمہارے پاس میں آئیں تو آئیں بھی کیسے
ہمارے بیچ میں سارا زمانا پڑتا ہے
محبتوں کے سفر پر جو چل رہے ہیں انہیں
خود اپنی لاش کو اکثر اٹھانا پڑتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.