کسی کسی کو سمجھ آتی ہے کہانی بھی
کسی کسی کو سمجھ آتی ہے کہانی بھی
ہر ایک شخص پہ کھلتے نہیں معانی بھی
یہ لوگ پوچھ رہے ہیں تمہارے بارے میں
میں سوچتا ہوں سہولت ہے بے زبانی بھی
خلا کا رنج بھی ہے خاک سے محبت بھی
زمین زاد بھی ہوں اور آسمانی بھی
اب اس طرح تو بچھڑنے سے کچھ نہیں ہوگا
کوئی تو راہ نکالو نہ درمیانی بھی
بس ایک دشت ہی دیوار تک نہیں آیا
ہماری سمت سفر کر رہا ہے پانی بھی
میں جانتا ہوں ترا عشق بھی اے جان حیاتؔ
ضرور چھوڑ کے جائے گا اک نشانی بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.