کسی منظر میں تجھ بن دل کشی پائی نہیں جاتی
کسی منظر میں تجھ بن دل کشی پائی نہیں جاتی
کہ محفل میں بھی رہ کر میری تنہائی نہیں جاتی
جدا سب سے وہ ہوتے ہیں محبت جن کو ہوتی ہے
یہ ہر انسان کے دل میں کبھی پائی نہیں جاتی
غموں کو بانٹ لیں اک دن چلے آؤ قرار آئے
طبیعت اپنی تنہا ہم سے بہلائی نہیں جاتی
خدا سے ربط ہے جن کا محبت کام ہے ان کا
صفت اس کی سیہ کاروں میں تو پائی نہیں جاتی
اناؔ میری ضرورت وہ اناؔ میری محبت وہ
بجز اس کے مری جاں میں تو جاں پائی نہیں جاتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.