کسی نظر کے سوالی بنے ہوئے ہیں ہم
کسی نظر کے سوالی بنے ہوئے ہیں ہم
سخن کے باغ میں مالی بنے ہوئے ہیں ہم
کئی اسیر گلے سے لگا کے روتے ہیں
کسی مزار کی جالی بنے ہوئے ہیں ہم
کسی کے کام تو آئیں کوئی جلائے ہمیں
سو خشک پیڑ کی ڈالی بنے ہوئے ہیں ہم
ہمارا جینا اذیت نہیں ہے طعنہ ہے
خود اپنے واسطے گالی بنے ہوئے ہیں ہم
کھٹک رہے ہیں کسی آنکھ میں حسنؔ ہم لوگ
کسی کے کان کی بالی بنے ہوئے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.