کسی نظر میں کسی بام پر ستارا نہیں
کسی نظر میں کسی بام پر ستارا نہیں
یہ کیسی شب ہے کوئی معتبر ستارا نہیں
فضا کا رنگ وہی ہے جو آپ دیکھتے ہیں
یہ اپنی آنکھ چمکتی ہے سر ستارا نہیں
وہ آنکھ بند ہے اور راستے نہیں کھلتے
بھٹکتے پھریے نشان سفر ستارا نہیں
سیاہ شب میں چمکتا ہوں جس طرح سے کمارؔ
مرے خمیر میں کیا ہے اگر ستارا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.