کسی نے ابھی مجھ کو مانا نہیں
کسی نے ابھی مجھ کو مانا نہیں
مرا ساتھ دیتا زمانہ نہیں
کسی روز چمکیں گے جوہر مرے
ابھی مجھ کو دنیا نے جانا نہیں
مری شاعری ہے تقاضائے ذوق
مجھے زور فن آزمانا نہیں
مجھے خلق کے دل میں کرنا ہے گھر
فقط رنگ اپنا جمانا نہیں
جو کہتا ہوں میں دل کی ہے واردات
یہ کچھ شاعری یا فسانا نہیں
زمانہ ہوا مجھ کو جیتے ہوئے
سبب میں نے جینے کا جانا نہیں
سجھایا تو میں نے بہت نیک و بد
یہ دل میرا کمبخت مانا نہیں
مرے دل نے کھائی ہیں چوٹیں بہت
تم اب اور اس کو دکھانا نہیں
نہیں ہے وہ دل ہے کوئی اور شے
اگر تیر غم کا نشانا نہیں
میں ہنستا رہا زندگی بھر جلیلؔ
کسی نے مرا درد جانا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.