کسی نے چاند اٹھایا کسی نے تارے لیے
کسی نے چاند اٹھایا کسی نے تارے لیے
فلک پہ کچھ بھی نہیں تھا مگر ہمارے لیے
مرے خدا مرا جنگل ترے حوالے ہے
بہت سے لوگ گئے ہیں ادھر کو آرے لیے
تمھارے ہوتے تمہاری بھی کب ضرورت تھی
تمھارے بعد جہاں بھر کے پھر سہارے لیے
یقیں دلاؤ بنو گی مری تم اس کے بعد
میں چاند لے کے اگر آ گیا تمھارے لیے
کسی کے چہرے پہ قربان کر دئے عاطفؔ
جہان بھر سے ان آنکھوں نے جو نظارے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.