کسی نے کہہ دی کوئی بات حق معلوم ہوتا ہے
کسی نے کہہ دی کوئی بات حق معلوم ہوتا ہے
تبھی چہرے کا تیرے رنگ فق معلوم ہوتا ہے
صحیفہ زندگانی کا بہت آساں نظر آیا
مگر جب پڑھنے بیٹھوں تو ادق معلوم ہوتا ہے
جہاں کے دفتر غم کی حقیقت ہی ہے کیا وہ تو
ہمارے درد دل کا اک رمق معلوم ہوتا ہے
حقیقت میں لہو ہے وہ شہیدان محبت کا
کنار چرخ جو رنگ شفق معلوم ہوتا ہے
نمی ہے آنسوؤں کی خونچکاں الفاظ ہیں سارے
یہ میری ہی کہانی کا ورق معلوم ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.