کسی نے خط میں میرے دوست ہے لکھا مجھ کو
کسی نے خط میں میرے دوست ہے لکھا مجھ کو
تم اپنے آپ سے کرنا نہیں جدا مجھ کو
نظر میں اپنے ہی میں آج گرنے والا تھا
خدا کا شکر ہے اس نے بچا لیا مجھ کو
بھٹک رہا ہوں زمانہ میں در بہ در کب سے
کوئی دکھا دے ذرا اب تو راستہ مجھ کو
دوا سے تیری نہیں فائدہ ہوا کچھ بھی
دعا کے ذریعے ہی دے گا شفا خدا مجھ کو
سمجھ رہا ہے ستمگر نہ جانے کیا مجھ کو
دکھا رہا ہے زمانہ جو آئنہ مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.