کسی نے پوچھا جو عمر رواں کے بارے میں
کسی نے پوچھا جو عمر رواں کے بارے میں
تو کیا بتائیں گے سود و زیاں کے بارے میں
حریم دیدہ وری! خاک اڑ رہی ہے مری
میں جانتی تھی غبار مکاں کے بارے میں
نہ جانے کیسی گزرتی ہے جانے والوں پر
کوئی بتاتا نہیں رفتگاں کے بارے میں
دعا کرو کہ سلامت رہے مرا پندار
زمیں پہ سوچتی ہوں آسماں کے بارے میں
نہ جانے کتنے حریفوں کے نام یاد آئے
میں لکھ رہی تھی صف دوستاں کے بارے میں
ہر ایک قصے پہ دل اپنا تھام تھام لیا
جو واقعات سنے داستاں کے بارے میں
یقین کر کہ ابھی تک ہے دل کو تجھ پہ یقیں
یہ حسن ظن ہے کسی بد گماں کے بارے میں
فریب سادہ دلی دیکھ اس ستم گر نے
بیان راز کیا راز داں کے بارے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.