کسی پردے میں کوئی جلوہ گر ہوگا تو کیا ہوگا
کسی پردے میں کوئی جلوہ گر ہوگا تو کیا ہوگا
تحیر میں جو غم ذوق نظر ہوگا تو کیا ہوگا
محبت کا اگر الٹا اثر ہوگا تو کیا ہوگا
نظام زندگی زیر و زبر ہوگا تو کیا ہوگا
دلیل عام جب ہے زندگی میں انقلاب آنا
تو ہی ہمدم اگر بیداد گر ہوگا تو کیا ہوگا
پتا دیتی ہے ہر منزل پہ خود ہی اپنی منزل کا
محبت میں نہ کوئی راہبر ہوگا تو گیا ہوگا
مذاق ذوق سجدہ نا مکمل رہ نہیں سکتا
اگر معدوم ان کا سنگ در ہوگا تو کیا ہوگا
مسلسل بڑھتی جاتی ہے محبت کی تپش دل میں
بتا دینا ذرا اے چشم تر ہوگا تو کیا ہوگا
محبت جبکہ فطرت ہے تو غم کس بات کا رافتؔ
بلا سے درد دل درد جگر ہوگا تو کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.