کسی پہ ایسی بھی گزرے کبھی خدا نہ کرے
کسی پہ ایسی بھی گزرے کبھی خدا نہ کرے
کہ اپنے ہاتھوں کو تکتا رہے دعا نہ کرے
کبھی کرے نہ کوئی اپنی حسرتوں کا شمار
اگر کرے بھی تو خوابوں سے ابتدا نہ کرے
ہمیشہ رہتی ہو تعبیر کی ہوس جس کو
وہ اپنی آنکھوں کو خوابوں سے آشنا نہ کرے
قفس تو ہے یہ مگر چین سے گزرتی ہے
صبا سے کہہ دو کہ گلشن کا تذکرہ نہ کرے
چراغ بجھنا ہی ٹھہرا تو خود بجھائیں گے ہم
ہمیں بھی ضد ہے کہ یہ فیصلہ ہوا نہ کرے
ذکاؔ یہ درد ہے اس کی عطا سو چارہ گری
وہی کرے تو کرے کوئی دوسرا نہ کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.