کسی پہ اپنا کمال ظاہر نہیں کرے گا
کسی پہ اپنا کمال ظاہر نہیں کرے گا
وہ فتح سے پہلے چال ظاہر نہیں کرے گا
جلو میں لے کر چلے گا لشکر مگر عدو پر
وہ اپنا جلوہ جلال ظاہر نہیں کرے گا
اسے کبھی گفتگو کی مہلت نہیں ملے گی
جو آج بھی دل کا حال ظاہر نہیں کرے گا
یہ دل کہ شفاف آئنہ ہی سہی مگر اب
ترا مکمل جمال ظاہر نہیں کرے گا
اسے ہوئی ہے یہ پہلی پہلی شکست شہزادؔ
ابھی وہ اپنا ملال ظاہر نہیں کرے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.