کسی سے عشق مرا والہانہ ہوتے ہوئے
میں خود کو دیکھ رہا ہوں فسانہ ہوتے ہوئے
وہ ٹیلیفون کی گھنٹی یقیں دلاتی ہے
مرے قریب ہے تو غائبانہ ہوتے ہوئے
وہ نسل نو کے لئے دے گیا نیا فیشن
میں جس لباس کو پہنوں پرانا ہوتے ہوئے
مرا رقیب تھا جب تک مرے قریب رہا
وہ مجھ سے دور ہے اب دوستانہ ہوتے ہوئے
یہ لوگ مجھ کو محب وطن سمجھتے نہیں
مری زبان پہ قومی ترانہ ہوتے ہوئے
وہ کیسے نشے کا دل دادہ ہو گیا آتشؔ
شریف جس کا مکمل گھرانا ہوتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.