کسی سے قرضہ کبھی بھی نہیں لیا میں نے
کسی سے قرضہ کبھی بھی نہیں لیا میں نے
کہ میرا حال نہ پوچھو کہ کیا کیا میں نے
شراب پینے دو غم کو مجھے بھلانے دو
جو میرا حال ہے سب کو بتا دیا میں نے
قدم قدم پہ مجھے لوگ طعنہ دیتے ہیں
نہ جانے جرم کیا دنیا میں کر دیا میں نے
کبھی بھی جھوٹ کی تائید کی نہیں لیکن
ہمیشہ جو بھی کہا ہے وہ سچ کہا میں نے
اگرچہ کرتا رہا بے وفائی تو ہر دم
مگر کبھی نہ تجھے بے وفا کہا میں نے
اندھیرا چھٹ گیا اس طرح زندگی سے ثمرؔ
چراغ عشق کا دل میں جلا دیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.