کسی صبح کا تھا منظر سبھی کام جا رہے تھے
کسی صبح کا تھا منظر سبھی کام جا رہے تھے
بڑے شوق سے پرندے تہ دام جا رہے تھے
وہ جدا ہوا تھا جس پل نہیں بھولتا وہ منظر
میں وہیں کھڑا ہوا تھا در و بام جا رہے تھے
مجھے کچھ برا نہیں تھا ترا بازوؤں میں رہنا
مرے کام تھے ضروری مرے کام جا رہے تھے
ترے شوق کی ہوا نے دیے زندگی کو معنے
مرے روز و شب تو ورنہ بڑے عام جا رہے تھے
میں جو بات سوچتا تھا تری ذات سے جڑی تھی
میں جو حرف لکھ رہا تھا ترے نام جا رہے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.