کسی تحریر میں تم کیوں نہیں ہو
کسی تحریر میں تم کیوں نہیں ہو
مری تقدیر میں تم کیوں نہیں ہو
مرے ہر خواب میں جب تم ہی تم ہو
تو پھر تعبیر میں تم کیوں نہیں ہو
سنا محفل میں تھے کل رات تم بھی
کسی تصویر میں تم کیوں نہیں ہو
یہاں سچ بولنا دیوانگی ہے
ارے زنجیر میں تم کیوں نہیں ہو
نیا صحرا بنایا جا رہا ہے
جنوں تعمیر میں تم کیوں نہیں ہو
لگے ہیں آج کچھ الزام ہم پر
تو پھر تشہیر میں تم کیوں نہیں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.