کسی طرف نہ گرہ کا سرا دکھائی دے
کسی طرف نہ گرہ کا سرا دکھائی دے
نہ کوئی ناخن عقدہ کشا دکھائی دے
یہی طلسم تو ایوان اقتدار میں ہے
کہ خود کو بندۂ عاجز خدا دکھائی دے
تمام شہر نے چہرے بدل لیے شاید
ترس گئے ہیں کوئی آشنا دکھائی دے
مشام جاں تری خوشبو سے اس قدر مانوس
مہک بدن کی بہ دوش صبا دکھائی دے
زمیں کا چاند مرا کائنات میں یکتا
اگر ہے اس سا کوئی دوسرا دکھائی دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.