کتاب عشق کی شرح متین تک پہنچوں
کبھی تو منصب اعلیٰ ترین تک پہنچوں
اڑائے پھرتی ہے مجھ کو انا فضاؤں میں
بھلا میں کیسے وفا کی زمین تک پہنچوں
مجھے وہ مے تو پلا دے کہ بے خودی میں بھی
رموز ہستیٔ کامل یقین تک پہنچوں
ہزار خوبیاں مجھ میں ہیں رشک کے قابل
ہے میرا عزم کہ میں بہترین تک پہنچوں
سنا ہے میں نے بہت تو حسیں ہے اے دنیا
میں چاہتا ہوں کہ تجھ سے حسین تک پہنچوں
مجھے یقین ہے تو ان کے ساتھ رہتا ہے
مری بساط کہاں صابرین تک پہنچوں
عبادتوں کا بنوں نور اس طرح انورؔ
نشان بن کے کسی کی جبین تک پہنچوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.