کتاب وقت میں سچی عبارت میں لکھوں گا
کتاب وقت میں سچی عبارت میں لکھوں گا
منافق جو نہیں لکھتے ہیں شوکتؔ میں لکھوں گا
چراغ و آئنہ سے کام لوں گا سطر در سطر
نئے انداز سے انجیل حیرت میں لکھوں گا
مسافر شام کا ہوں اے مری صبح مدینہ
لہو اور اشک سے اپنی حکایت میں لکھوں گا
خدا نے یہ سعادت میری قسمت میں لکھی ہے
غزل سہرا سر کوئے ملامت میں لکھوں گا
خداوندا بہ نام آدمیت اک کھلا خط
کھلا خط اک بہ نام آدمیت میں لکھوں گا
جنوبی ایشیا کے سبز مستقبل کی خاطر
نئی نسلوں کا اعلان محبت میں لکھوں گا
امیر شہر میں شاعر ہوں درباری نہیں ہوں
تجھے کس نے کہا تیری فضیلت میں لکھوں گا
غزل کے عہد نامہ میں نئی سطر بشارت
محبت کی نئی سطر بشارت میں لکھوں گا
مرا مسلک ثنائے آدمی کرنا ہے شوکتؔ
ثنائے آدمی میری عبادت میں لکھوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.