کتنا مجبور ہو گیا ہوں میں
کتنا مجبور ہو گیا ہوں میں
تجھ سے جو دور ہو گیا ہوں میں
ایک دن اس نے چھو لیا تھا مجھے
خاک سے نور ہو گیا ہوں میں
کھینچتے ہیں مجھے یہ دار و رسن
جیسے منصور ہو گیا ہوں میں
میری گمنامیوں کے چرچے ہیں
کتنا مشہور ہو گیا ہوں میں
کیا طلب گار ہے کوئی میرا
جلوۂ طور ہو گیا ہوں میں
اس کی آنکھوں کے جام پی پی پی کر
رند مخمور ہو گیا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.