کتنا روشن ترا شباب ہوا
جلوہ مانند آفتاب ہوا
اب تو دل کو ذرا قرار نہیں
دل لگانا بھی اک عذاب ہوا
بیٹھ کر اب محاسبہ کرنا
تم سے کتنا گنہ ثواب ہوا
لمس پاتے ہی ان کے ہونٹوں کا
تھا جو پانی وہی شراب ہوا
ہونٹ اپنے ہیں دانت بھی اپنے
جانے دو جو ہوا جناب ہوا
زخم اس نے ہمیں دئے اتنے
اس کا اب تک نہ کچھ حساب ہوا
جو نہ بھاتا تھا ایک پل رامشؔ
وہی لاکھوں میں انتخاب ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.