کتنے انجان جزیروں میں مجھے لے کے چلا
کتنے انجان جزیروں میں مجھے لے کے چلا
دل کہ ان دیکھے زمانوں میں مجھے لے کے چلا
میں نے کیا رنگ سجائے تھے ترے خوابوں میں
اور تو کیسے سرابوں میں مجھے لے کے چلا
بے ردائی کے بھی دن دیکھنے والے تھے کہ جب
حاکم وقت اسیروں میں مجھے لے کے چلا
اسے معلوم تھا نسبت مری سادات سے ہے
جو برستے ہوئے تیروں میں مجھے لے کے چلا
جب بھی کھولا ہے در شہر مسرت تو کوئی
پھر سے ناشاد جہانوں میں مجھے لے کے چلا
دل کو بے رنگ سی محفل ہی فقط بھاتی تھی
وہی ویران سے چہروں میں مجھے لے کے چلا
جا رہی تھی میں کدھر کو مگر اے عمر رواں
وقت یہ کون سے لمحوں میں مجھے لے کے چلا
- کتاب : Masaafat Raigaan Thi (Pg. 53)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.