کتنے بے حس ہیں بے حیا ہیں لوگ
سربسر جور ہیں جفا ہیں لوگ
میں نے حق بات جب سے کہہ دی ہے
مجھ سے بے انتہا خفا ہیں لوگ
نام سے بھی وفا کے چڑتے ہیں
کس قدر دشمن وفا ہیں لوگ
ان کے کار سیاہ مت پوچھو
بن کے پھرتے جو پارسا ہیں لوگ
خوگر عدل کا خدا حافظ
دشمن عدل برملا ہیں لوگ
جان دیتے ہو جو اصولوں پر
آج بھی ایسے بے بہا ہیں لوگ
میرے دل کو ہے جستجو جن کی
وہ بہت ہی ملکؔ جدا ہیں لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.