کتنے کانٹوں سے بھری ہے یہ ڈگر جانتے ہیں
کتنے کانٹوں سے بھری ہے یہ ڈگر جانتے ہیں
کیسا مشکل ہے محبت کا سفر جانتے ہیں
اب نہیں دورئ منزل کا کوئی خوف ہمیں
آبلہ پائی کو سہنے کا ہنر جانتے ہیں
ہم نے کب تم کو بنایا ہے محافظ اپنا
کیسے کرنا ہے ہمیں اپنا سفر جانتے ہیں
ہم نے دیکھے ہیں بدلتے ہوئے دنیا کے چلن
کیسے انداز کی ہے کس کی نظر جانتے ہیں
یہ جو طوفاں ہمیں لے آتے ہیں ساحل کی طرف
یہ ہے سب ماں کی دعاؤں کا اثر جانتے ہیں
ہم بھی تسنیمؔ رہے شام و سحر گردش میں
اپنی روداد کو یہ شمس و قمر جانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.