کتنی راتوں سے یہ عالم ہے کہ سوئے نہیں ہیں
کتنی راتوں سے یہ عالم ہے کہ سوئے نہیں ہیں
دل امڈتا ہے مگر ہم ہیں کہ روئے نہیں ہیں
بھیڑ میں رہنا تو ہر چند کہ مجبوری ہے
بھیڑ میں رہتے ہوئے ہم کہیں کھوئے نہیں ہیں
اس بیاباں میں کوئی نخل کہاں بڑھتا ہے
بیج ہم نے بھی یہی سوچ کے بوئے نہیں ہیں
اب وہ تقریب بھی آ پہنچی ہے نزدیک مگر
ہم نے کپڑے بھی ابھی ٹھیک سے دھوئے نہیں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.