کتنی تاثیر ہے گلابوں میں
کتنی تاثیر ہے گلابوں میں
تم چلے آئے ہو خیالوں میں
بعد مدت کے تم کو جب دیکھا
ذہن الجھا کئی سوالوں میں
ریت ہی حاصل تمنا تھی
اور کچھ بھی نہ تھا سرابوں میں
بیل جیسے شجر سے لپٹی ہو
یوں بسی ہے وہ میرے خوابوں میں
یہ محبت کے ہی کرشمے ہیں
راستے بن گئے چٹانوں میں
مدتوں سے تلاش جاری تھی
مل گئے تم مجھے کتابوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.