کیا گرداب میں جب بھی خدا پر آسرا ہم نے
کیا گرداب میں جب بھی خدا پر آسرا ہم نے
بجائے ناخدا پایا ہے دل کو ناخدا ہم نے
چمن میں گل میں غنچے میں شفق میں مہر و انجم میں
تمہیں کو جلوہ گر دیکھا زمیں تا آسماں ہم نے
کچھ اس صورت سے اس جان گلستاں نے نظر پھیری
زمانہ بھر کی پھر بدلی ہوئی دیکھی ہوا ہم نے
فرشتوں نے بھی جب روز ازل جرأت نہ کی ہمدم
کمال عشق کا بار گراں سر پر لیا ہم نے
بنیں تیر ملامت عشق کی خودداریاں آ کر
اٹھانا بھی کبھی چاہا اگر دست دعا ہم نے
مسلم ہو چکی جب حسن کی معصومیت جوہرؔ
کیا ہم نے جو الفت میں کیا اچھا برا ہم نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.