کیا جذب دل نے اثر جاتے جاتے
کیا جذب دل نے اثر جاتے جاتے
وہ واپس چلے آئے گھر جاتے جاتے
رقیبوں سے رستے میں بچ بچ کے چلنا
کہیں لگ نہ جائے نظر جاتے جاتے
مریض محبت پہ رحمت خدا کی
یہ کیا کہہ گیا چارہ گر جاتے جاتے
یہ رندوں کی دنیا یہ مے خانہ زاہد
کہاں آ گئے آپ گھر جاتے جاتے
جہاں میں نہ آخر کہیں کے رہے تم
ادھر آتے آتے ادھر جاتے جاتے
نہ خود آیا اور نہ خبر کوئی آئی
کہاں مر گیا نامہ بر جاتے جاتے
مریض محبت کو تڑپا کے مارا
ہوئے مہرباں وہ مگر جاتے جاتے
کہاں جعفریؔ اب وہ پہلی سی دلی
جو آیا لگائی نظر جاتے جاتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.