کیے جاتا جو وہ جور و جفا ہے
کیے جاتا جو وہ جور و جفا ہے
جفا کی بھی کچھ آخر انتہا ہے
اسی نے دے کے دم دل لے لیا ہے
قصور اس میں بتاؤ میرا کیا ہے
فقیروں کا پتا کیا پوچھتے ہو
جہاں ٹھہرے وہی رہنے کی جا ہے
ذرا دیکھو تو چشم غور سے تم
یہی آئینۂ دل حق نما ہے
ہوئے داغ جنوں تازہ ہمارے
بہار آئی چمن پھولا پھلا ہے
تری خاک قدم اے رشک ایسی
مریض ہجر کو خاک شفا ہے
ہے یہ دور شباب اے ساقیٔ دہر
پلا دے مے اٹھی کالی گھٹا ہے
نہیں دعویٰ ہے قاتل سے کچھ اپنا
مجھے تو ذبح خنجرؔ نے کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.