کوئی افسانۂ زندان سناتا ہے مجھے
کوئی افسانۂ زندان سناتا ہے مجھے
اور جینے کی تدابیر بتاتا ہے مجھے
ایک ہی دکھ ہے کہ دیوار سے لگ کر کوئی
روئے جاتا ہے مجھے گھورتا جاتا ہے مجھے
ایک سایہ ہے مرا ڈل کے کنارے بیٹھا
اور ہر روز وہ اس پار بلاتا ہے مجھے
یہ جو موسم کا چلن عین ترے جیسا ہے
یہ تو ہر روز ترے خواب دکھاتا ہے مجھے
رنج و آلام کی تعظیم مجھے آتی ہے
اس پہ کہنے کا سلیقہ بھی تو آتا ہے مجھے
وقت سے قبل وہ آتا ہے ہمیشہ باسطؔ
پر بتانے کو بہت دیر بتاتا ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.