کوئی الم کے لئے ہے کوئی خوشی کے لئے
کوئی الم کے لئے ہے کوئی خوشی کے لئے
ہیں آزمائشیں ہر لمحہ آدمی کے لئے
خدا کے واسطے دامن کشاں نہ ہو مجھ سے
میں چھوڑ سکتا ہوں دنیا تری خوشی کے لئے
سکون ملتا ہے دنیا میں امتحان کے بعد
اسی لئے یہ ضروری ہے ہر کسی کے لئے
اسی نے لوٹ لیا اپنا کاروان حیات
چنا تھا ہم نے جسے اپنی رہبری کے لئے
یہیں پہ اپنے پرائے سمجھ میں آتے ہیں
ضروری ہے غم دوراں بھی زندگی کے لئے
ضرور کرتا ہے وہ ہم پہ رحمتوں کا نزول
جہاں بھی جاتے ہیں ہم اس کی بندگی کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.