کوئی بھی بات منانے میں دیر لگتی ہے
کوئی بھی بات منانے میں دیر لگتی ہے
کسی کو اپنا بنانے میں دیر لگتی ہے
ہمیشہ خود کو جتانے میں دیر لگتی ہے
کوئی مقام بنانے میں دیر لگتی ہے
مکاں کو توڑنا چاہو تو چار دن کافی
مگر مکان بنانے میں دیر لگتی ہے
اجاڑ دیتے ہیں شہروں کو زلزلے پل میں
اور ایک شہر بسانے میں دیر لگتی ہے
یہ دیکھنا ہے مری بات ناگوار نہ ہو
کوئی بھی بات بتانے میں دیر لگتی ہے
کسی کو دوست بنانا کلیمؔ آساں ہے
مگر اسی کو نبھانے میں دیر لگتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.