کوئی بھی خود کو بدلتا نظر نہیں آتا
دلچسپ معلومات
(1976ء)
کوئی بھی خود کو بدلتا نظر نہیں آتا
عذاب آئے گا ٹلتا نظر نہیں آتا
زمیں کو روک لیا ہے کشش نے سورج کی
یہ دن تو رات میں ڈھلتا نظر نہیں آتا
لگے ہے یوں کہ اگے ہیں درخت پتھر کے
کوئی بھی پھولتا پھلتا نظر نہیں آتا
دھواں بھرا ہے مکاں میں سلگتے ہیں در و بام
مکیں تو آنکھ بھی ملتا نظر نہیں آتا
بپا ہے جشن مسیحا نفس کی آمد پر
مریض ہے کہ سنبھلتا نظر نہیں آتا
ابھارتے ہیں حدی خواں پکارتی ہے جرس
مگر یہ قافلہ چلتا نظر نہیں آتا
گرے ہے برق سر طور و دشت سینا پر
کوئی شجر کہیں جلتا نظر نہیں آتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.