کوئی بھی خواب ان آنکھوں میں بو نہیں سکتا
کوئی بھی خواب ان آنکھوں میں بو نہیں سکتا
میں سونا چاہتا ہوں اور سو نہیں سکتا
میں اپنے آپ کا سب سے بڑا مخالف ہوں
مرے خلاف کوئی اور ہو نہیں سکتا
مرے ہی خوں سے سنی ہیں یہ انگلیاں میری
سو اپنا ہاتھ بھی گنگا میں دھو نہیں سکتا
تمام لوگ جدھر جا رہے ہیں سلسلہ وار
ادھر ہی میں بھی چلا جاؤں ہو نہیں سکتا
نئے سفر کے لیے وقت چاہیئے ہوگا
میں تھک چکا ہوں بہت خود کو ڈھو نہیں سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.