کوئی بھی ذرہ ستارہ نہیں بنا مجھ سے
کوئی بھی ذرہ ستارہ نہیں بنا مجھ سے
مجھے یہ دکھ ہے اجالا نہیں بنا مجھ سے
کبھی بھی جیت کا خاکہ نہیں بنا مجھ سے
وزیر کوئی پیادہ نہیں بنا مجھ سے
تھے رنگ جتنے اداسی کے خرچ کر ڈالے
مگر غریب کا چہرہ نہیں بنا مجھ سے
میں کاٹ سکتا نہیں کوئی سایہ دار شجر
اسی لئے کبھی رستہ نہیں بنا مجھ سے
وہ چاند چہرہ بنایا تھا کینوس پر بس
پھر اس کے جیسا اجالا نہیں بنا مجھ سے
میں چاہتا تھا بناؤں میں آندھیاں لیکن
ہوا کا ایک بھی جھونکا نہیں بنا مجھ سے
چلا تھا میں بھی بنانے جہان کا نقشہ
خود اپنے گھر کا تو نقشہ نہیں بنا مجھ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.