کوئی دیا سر دوش ہوا جلا دوں گا
کوئی دیا سر دوش ہوا جلا دوں گا
ہوائے شہر ستم کو میں یوں سزا دوں گا
عدو کو اپنے میں اس طرح سے رلا دوں گا
کہ تیر کھا کے سر رزم مسکرا دوں گا
اگر کسی نے مجھے حوصلہ نہیں بخشا
میں اپنے آپ کو خود بڑھ کے حوصلہ دوں گا
جو خود کو حسن کا پیکر سمجھتا رہتا ہے
میں اب کی بار اسے آئنہ دکھا دوں گا
پلٹ کے آئے گا وہ میرے پاس اے نوریؔ
جو درمیاں سے فصیل انا گرا دوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.