کوئی دنیا میں ایسا کام کرو
کوئی دنیا میں ایسا کام کرو
جس سے اونچا تم اپنا نام کرو
آج کا کام کل پہ مت ٹالو
کل جو کرنا ہے اب وہ کام کرو
ہم بھی انساں ہیں تم بھی انساں ہو
یوں نہ انساں کا قتل عام کرو
دشمنوں کو کبھی برا نہ کہو
دوستو دوستی کو عام کرو
صبح ہوتے ہی گھر چلے جانا
آج کی شب یہیں قیام کرو
یہ نشانی ہیں اگلے وقتوں کی
ان بزرگوں کا احترام کرو
اس سے برباد وقت ہوتا ہے
ہم سے وعدے نہ صبح و شام کرو
شیخ جی میکدے میں آتے ہیں
مے کشو اٹھو احترام کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.