کوئی غمگیں کوئی خوش ہو کر صدا دیتا رہا
کوئی غمگیں کوئی خوش ہو کر صدا دیتا رہا
رات شہر دل کا ہر منظر صدا دیتا رہا
سنگساری کی سزا ٹھہری تھی جن کے واسطے
ان کو پہلے ہی سے ہر پتھر صدا دیتا رہا
میرے کرب تشنگی پر رات شیشے رو پڑے
خشک ہونٹوں کو مرے ساغر صدا دیتا رہا
نشۂ صحرا نوردی میں تجھے کب ہوش تھا
تجھ کو شہر گل کا اک اک گھر صدا دیتا رہا
کھو گئی جب آنکھ نجمیؔ یاد آیا خواب میں
ہم کو شاید اک پری پیکر صدا دیتا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.