کوئی گر اشک بھی پونچھے تو غم ہلکا نہیں ہوتا
کوئی گر اشک بھی پونچھے تو غم ہلکا نہیں ہوتا
گھڑی آگے بڑھا دینے سے دن چھوٹا نہیں ہوتا
پلاتی ہیں کسے اب دودھ مائیں با وضو ہو کر
تبھی تو ہم میں اب ٹیپو کوئی پیدا نہیں ہوتا
گناہوں کی بھیانک برف باری ہم کو کھا جاتی
خدا کے رحم کا سورج اگر چمکا نہیں ہوتا
کہیں بھی جا کے بس جائیں وطن کی یاد آتی ہے
کسی سوتیلی ماں سے مطمئن بیٹا نہیں ہوتا
تری یادوں کے دریا میں ہر اک شب یہ نہاتی ہیں
بدن غزلوں کا میری ایسے ہی گورا نہیں ہوتا
نبیلؔ اخلاص بس دیہات کے لوگوں کا شیوہ ہے
کسی بھی شہر کی مٹی میں یہ پودا نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.