کوئی گلہ نہ کوئی شکایت کریں گے ہم
کوئی گلہ نہ کوئی شکایت کریں گے ہم
ظالم ترے خلاف بغاوت کریں گے ہم
اے رہبران قوم ہمیں چھوڑ جاؤ تم
خود اپنے قافلے کی قیادت کریں گے ہم
جاؤ تمہاری کوئی ضرورت نہیں ہے اب
اردو زباں کی خود ہی حفاظت کریں گے ہم
اوقاف کی زمیں کے محافظ بھی کہہ اٹھے
موقع ملا ہے اس میں خیانت کریں گے ہم
حق مانگنے کے واسطے ایوان جائیں گے
اپنی سنیں تو پھر نہ شرارت کریں گے ہم
قاتل ہمیں بھی قتل کرے تو کرے مگر
مظلوم کی ضرور حمایت کریں گے ہم
انجام کچھ بھی ہونے دو پروا نہیں ہے اب
ظالم کی اے ضیاؔ نہ اطاعت کریں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.