کوئی ہے بات کئی بار بلاتے ہیں مجھے
کوئی ہے بات کئی بار بلاتے ہیں مجھے
بانٹنے غم مرا غم خوار بلاتے ہیں مجھے
فصل شاداب ہے الفت کی زمیں پر اپنی
شہر کے سارے زمیں دار بلاتے ہیں مجھے
اچھے داموں میں ضمیر اپنا نکل جاتا پر
بس سمجھدار خریدار بلاتے ہیں مجھے
میرے رونے پہ ہنسی جن کو بہت آتی ہے
ان کو لگتا ہوں مزے دار بلاتے ہیں مجھے
تجھ سے ملنے نہیں آیا تو یہی وجہ تھی بس
تیری محفل میں گنہ گار بلاتے ہیں مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.