کوئی ہے پر نظر آتا نہیں ہے
غنیمت ہے وہ گھر آتا نہیں ہے
غضب کی دھوپ ہے اور راستے میں
کہیں کوئی شجر آتا نہیں ہے
خوشی سے کب کوئی جاتا ہے پھر بھی
کوئی کیوں لوٹ کر آتا نہیں ہے
خیالوں میں گھرا رہتا ہوں ہر دم
خیال اپنا مگر آتا نہیں ہے
بلاتا کیوں نہیں مجھ کو فلک پر
ستارہ کیوں اتر آتا نہیں ہے
پھرا کرتا ہے سارے شہر میں وہ
میں کہتا ہوں ادھر آتا نہیں ہے
غزل میں کیا ملا دیتے ہو علویؔ
مزہ آتا ہے پر آتا نہیں ہے
- کتاب : لفافے میں روشنی (Pg. 115)
- Author :محمد علوی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.