Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی ہو معتبر سے معتبر دیکھا نہیں جاتا

ڈاکٹر فوق کریمی

کوئی ہو معتبر سے معتبر دیکھا نہیں جاتا

ڈاکٹر فوق کریمی

MORE BYڈاکٹر فوق کریمی

    کوئی ہو معتبر سے معتبر دیکھا نہیں جاتا

    لباس راہزن میں راہبر دیکھا نہیں جاتا

    کبھی پرواز تھی جن طائروں کی آسمانوں میں

    زمیں پر اب انہیں بے بال و پر دیکھا نہیں جاتا

    تمہارے سنگ در سے اٹھ کے جائیں تو کہاں جائیں

    کہ ہم سے اب کسی کا سنگ در دیکھا نہیں جاتا

    شعاعیں حسن کی خیرہ کئے دیتی ہیں نظروں کو

    وہ محفل میں ہیں بے پردہ مگر دیکھا نہیں جاتا

    عروس شب کے بستر پر مہک کر جو ہوئے قرباں

    انہیں پھولوں کو اب وقت سحر دیکھا نہیں جاتا

    سمجھتا ہوں وہ ظالم بے وفا بھی ہے ستم گر بھی

    مگر پھر بھی اسے با چشم تر دیکھا نہیں جاتا

    مریض غم کی حالت لاکھ ہو مایوس کن لوگو

    مگر مایوس ہم سے چارہ گر دیکھا نہیں جاتا

    حوادث پر زمانے کے جسے ہنسنا نہ آتا ہو

    ہماری بزم میں وہ نوحہ گر دیکھا نہیں جاتا

    یہ کیا کم ہے گوارہ کر لیا بربادئ دل کو

    مگر اے فوقؔ اب خون جگر دیکھا نہیں جاتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے