کوئی اس خواب کی تعبیر تو بتلائے مجھے
کوئی اس خواب کی تعبیر تو بتلائے مجھے
میں ہوں صحرا میں مگر دریا نظر آئے مجھے
میرے اندر کے اک احساس نے دی ہے یہ صدا
تو اگر خود کو مٹا لے کبھی پا جائے مجھے
رات کے پچھلے پہر تک میں پھروں نشے میں
اور کوئی شوخ حسینہ مرے گھر لائے مجھے
تو نے اے ممبئی جو کچھ بھی دیا ہے مجھ کو
وہ مرا شہر تو صدیوں بھی نہ دے پائے مجھے
میں تمہاری ہی طرح بزم میں چھا جاؤں مگر
جھوٹ کہنے کا سلیقہ بھی تو آ جائے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.